پہلی فائیو اے سائیڈ ویمز ہاکی چیمپئن شپ 7 ستمبرسے شروع ہوگی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام پہلی فائیو اے سائیڈ ویمز ہاکی چیمپئن شپ 7 تا 10 ستمبر نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائیگی، ایونٹ میں پانچ صوبائی اور چار ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں شرکت کرینگی۔ پہلی فائیو اے سائیڈ وومن ہاکی چیمپین شپ کی تواریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ایونٹ میں پنجاب، کے پی کے، سندھ،بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل جبکہ چار ڈیپارٹمنٹل ٹیموں میں آرمی، واپڈا، ریلویز اور ہائر ایجوکیشن کی ٹیمیں شامل ہونگی ۔