کے پی ایل جیتنے والے شاہد آفریدی کا اہلیہ کی جانب سے خوبصورت استقبال
لاہور (سپورٹس رپورٹر ) سابق کپتان اور کشمیر پریمیئر لیگ کی فاتح ٹیم راولاکوٹ ہاکس کے کپتان شاہدآفریدی ٹرافی جیتنے کے بعد گھر پہنچ گئے۔ انہوں نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی اور اہلیہ کی جانب سے خوبصورت ویلکم کا شکریہ ادا کیا۔ شاہد آفریدی نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’گھر پہنچ کر بہت اچھا محسوس کررہا ہوں، بیگم کا اتنا اچھا ویلکم کرنے کا شکریہ۔ ٹویٹ کے جواب میں اہلیہ نادیہ نے دل والے ایموجی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔اس سے قبل ایونٹ کا فائنل جیتنے کے بعد شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹرافی جو ہم جیتے ہیں یہ آزاد کشمیر کے لوگوں کیلئے ہے اور بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ کشمیر کیلئے ہے۔