• news

 حکومت خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے: آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن 

لاہور (پ ر) آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن  کے زیراہتمام  منعقدہ  اجلاس میں یونینز کے نمائندوں  کے  علاوہ محنت کش خواتین نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم اور 14 اگست کو مینارِ پاکستان پر  حوا کی بیٹی کی  تذلیل  کو نا قابل معافی جرم قرار دیا۔ اسلامی ریاست کا دعویٰ کرنے والے حکمرانوں کے دور میں خواتین اور بچوں کو نہ صرف ہراساں کیا جا رہا ہے بلکہ 14 اگست کو مینار پاکستان پر ایک خاتون کو جس غیر انسانی اور غیر اخلاقی جبر کا نشانہ بنایا گیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ اس واقعہ پر پولیس کی لاپرواہی کو کیا سمجھا جائے۔ اجلاس  میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دے  اور  حکومت خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

ای پیپر-دی نیشن