ریسکیو اہلکاروں نے 1226 ماتمی اعزاداروں کو طبی امداد فراہم کی: اکرم پنوار
ننکانہ صاحب( نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے بتایا کہ محرم الحرام میں یوم عاشورہ کے موقع پرریسکیو 1122کے جوانوں نے تمام مجالس اور جلوسوں میں 1226 ماتمی اعزاداروں کو فوری طبی امداد فراہم کی جبکہ 19 اعزاداروں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔اس کیساتھ ساتھ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ننکانہ نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 75 متفرق ایمرجنسیز میں 80 متاثرین کو ریسکیو کیا۔