• news

خواتین کو ہراساں کرینوالے سخت سزا کے حقدار،جلد گرفتار کیا جائے،عثمان بزدار

 لاہور (نیوز رپورٹر)  وزیراعلیٰ  عثمان بزدار نے خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز وائرل ہونے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ٰ عثمان بزدار نے  ملزموں  کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔  ملزموں کو  جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے فی الفور ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ اجتماعات یا پرہجوم مقامات پر خواتین کے تحفظ کیلئے مؤثر انتظامات کئے جائیں۔ پولیس فورس کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔  ایسے عناصر قانون کے تحت سخت سزا کے حق دار ہیں۔خواتین قابل عزت ہیں، انہیں پورا تحفظ دیں گے۔ ان واقعات میں نا صرف انصاف ہوگا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔ عثمان بزدار سے رکن صوبائی اسمبلی محمد امین ذوالقرنین نے ملاقات کی۔ پی پی 170 لاہور سے ایم پی اے  نے فنڈز کی فراہمی پر وزیراعلیٰ  شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  عثمان بزدار نے شہر لاہور کی ترقی کیلئے بے مثال منصوبوں پر کام کا آغاز کیا ہے اور ان منصوبوں کی تکمیل سے زندہ دلان لاہور کو بے پناہ سہولتیں ملیں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا  کہ منتخب نمائندوں کی مشاورت سے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس ترتیب دیئے گئے ہیں۔ ماضی میں لاہور سمیت بعض شہروں میں بغیر پلاننگ کے منصوبے شروع کئے گئے ۔ نمائشی منصوبوں کے باعث صوبے کے خزانے پر بے پناہ بوجھ پـڑا۔ عثمان بزدار نے فیصل آباد کے تھانہ نشاط آباد کی حدود میں تیزاب گردی سے ایک شخص تنویر احمد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹل طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ  کے نوٹس پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کوٹ ادو کے تھانہ دائرہ دین پناہ کی حدود میں 9 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم شعیب کو گرفتار کر لیا 26 سالہ ملزم شعیب نے پولیس  کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے ۔عثمان بزدار سے  سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ فضیل آصف کی سربراہی میں ان کی ٹیم نے ملاقات کی۔ فضیل آصف نے  پنجاب حکومت کی تیسرے برس کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں صوبائی محکموں او راداروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے رپورٹ مرتب کرنے پر سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی کارکردگی کو سراہا۔ اور  کہا کہ سرکاری محکموں کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔ حکومتی اداروں کی کارکردگی جانچنے کے لئے مستند اعداد و شمار ضروری ہیں۔ پنجاب کے تمام محکموں کی کارکردگی جانچنے کے لئے فول پروف میکنزم وضع کیا جائے گا۔  عوامی خدمت اور فلاح و بہبود میں غفلت برتنے والے قابل برداشت نہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن