• news

امید ہے طالبان امریکی جہاز،ہیلی کاپٹر واپس کردیں گے: امریکہ 

واشنگٹن(این این آئی)امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی ہتھیاروں کی ایک اچھی خاصی مقدار طالبان کے ہاتھوں میں چلی گئی ہے اور ہمیں یقین نہیں ہے کہ وہ ہمیں واپس کردیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سلیوان نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا نے طالبان کو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر نہیں دیے۔ یہ افغان فورسز کو بھگوڑے صدر اشرف غنی کی درخواست پر دیے گئے۔ ان کاکہنا تھا کہ ان ہیلی کاپٹروں کے طالبان کے ہاتھ لگنے کے خطرے کے باوجود صدر جوبائیڈن نے افغان فوج کو دینے کی منظوری دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن