• news

راولپنڈی میٹرو سکینڈل،نیب نے شہباز شریف کو طلب کر لیا

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے راولپنڈی میٹرو سکینڈل میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو طلب کر لیا۔ ذرائع  کے مطابق نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو 24 اگست کو طلب کیا ہے۔ انہیں احسن اقبال کے بھائی مصطفی کمال کو کنٹریکٹ دینے پر طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق شہبازشریف کے کہنے پر احسن اقبال کو کنٹریکٹ دیا گیا اور کنٹریکٹ دینے سے متعلق آر ڈی اے کی فائل میں کوئی دستاویزات نہیں جبکہ فائل میں صرف اتنا لکھا ہے کہ شہبازشریف نے کنٹریکٹ دینے کا کہا۔ ذرائع نے بتایا کہ کنٹریکٹ دیتے وقت پیپرا رولز کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن