• news

پشاور میںکالعدم تنظیم داعش اور ٹی ٹی پی کے 2کمانڈر گرفتار

پشاور(بیورورپورٹ)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور سے کالعدم تنظیم داعش اور تحریک طالبان پاکستان کے 2کمانڈرز کو گرفتار کرلیا ہے جنہیں مزید تفتیش کیلئے متعلقہ اداروں کے حوالے کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتار کیا گیا داعش کا کمانڈرپشاور اور خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے جسے انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے حوالے کردیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مردان پولیس حملے میں ملوث کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر حسن کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو گزشتہ ماہ پولیس وین پر دستی بم حملے میں بھی ملوث ہے جس کے نتیجہ میں ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ گرفتار کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر حسن کو بھی مزید تفتیش کے لیے انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے حوالے کیا گیا ہے اس کے علاوہ گرفتار کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر کے مردان میں موجود 2 سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن