اترپردیش طالبان کی حمایت کے الزام میں 11 گرفتار ، کابل سے مزید 85 بھارتی شہریوں کا انخلا
نئی دہلی ، کابل ، شنہوا (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست آسام میں 11 افراد کو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر طالبان کی حمایت کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ طالبان نے افغانستان کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے جس کے بعد سے مودی سرکار گھبراہٹ اور جھنجھلاہٹ کا شکار ہے اور بھارتی میڈیا الگ واویلا کرتا نظر آرہا ہے۔ بھارتی فضائیہ کی ایک خصوصی پرواز کے ذریعے ہفتہ کی صبح 85 سے زائد بھارتی شہریوں کو افغانستان سے نکال لیا گیا ہے۔