طوفان ’’گریس‘‘ میکسیکو کے ساحل سے ٹکرا گیا‘ 7 افراد ہلاک
میکسیکو سٹی (نوائے وقت رپورٹ) سمندری طوفان ’’گریس‘‘ میکسیکو کے ساحل سے ٹکرا گیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سمندری طوفان کے باعث سات افراد ہلاک ہو گئے۔ ہوا کی رفتار 201 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی۔ موسلادھار بارش کے باعث متعدد علاقے زیرآب آ گئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ بڑی تعداد میں لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی۔
میکسیکو/ طوفان