چڑیا گھر اور زو سفاری کے ٹکٹوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
لاہور(خصوصی نامہ نگار)مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے چڑیا گھر اور زو سفاری کے ٹکٹوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔پنجاب حکومت نے شہریوں کیلئے سیر و تفریح بھی مہنگی کردی ہے۔لاہور چڑیاگھر میں بچوں کی ٹکٹ 40روپے اور بڑوں کو ٹکٹ کی 60رروپے کر دی گئی ہے۔پنجاب حکومت لاہور چڑیا گھر کا سانپ گھر بھی ٹھیکے پر دے دیا ہے۔جس کی الگ سے 50روپے ٹکٹ مقرر کی گئی ہے۔زوسفاری کی سیر کی ٹکٹ میں 20روپے اضافہ کیا گیا ہے۔پنجاب حکومت نے وزیراعظم کے سیاحت کو فروغ دینے خواب چکناچور کردیا ہے۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ لاہور چڑیا گھر اور زو سفاری کے ٹکٹ میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔