دعا ہے افغان کرکٹ ٹیم اپنے عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں لائے: فواد چودھری
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو ویزہ جاری کر دیا ہے۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم امید اور دعا کرتے ہیں کہ افغان کرکٹ ٹیم اپنے عوام کی چہروں پر مسکراہٹیں لائے گی۔