• news

پی ٹی آئی حکومت کی 3سالہ کارکردگی رپورٹ 26 اگست کو جاری ہوگی 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف حکومت کی تین سالوں کی پرفارمنس رپورٹ جاری کرنے کے لئے 26 اگست کو وفاق اور صوبوں میں تقریبات ہوں گی۔ پنجاب، سندھ، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے دارالحکومتوں میں بھی 26 اگست کو تقریبات ہوں گی۔ وزیراعظم عمران خان 26 اگست کو اسلام آباد میں مرکزی تقریب سے خطاب کریں گے۔ وفاقی وزرا اور پارٹی کے اہم رہنما تقریب میں شریک ہوں گے۔ لاہور میں پنجاب حکومت کی تقریب سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار خطاب کریں گے۔ تحریک انصاف نے عاشورہ کے پیش نظر تین سالہ تقریبات کو موخر کیا تھا۔ اب یہ تقریبات چھبیس اگست کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن