کابل سے ملازمین کا انخلا، یورپی یونین نے پی آئی اے سے مدد مانگ لی
برسلز (نوائے وقت رپورٹ) یورپی یونین نے پی آئی اے کو خط لکھ کر 420 لوگوں کو کابل سے پاکستان لانے کی درخواست کی ہے۔ متن میں کہا گیا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر یورپی یونین کے 420 ملازمین اور بچے پھنسے ہیں۔ ترجیحی بنیادوں پر 251 لوگوں کو کابل سے نکالا جائے۔