طالبان کی پالیسی واضح نہیں‘ کنفیوژ ہیں برقعہ بیچیں یا عبایہ: افغان دکاندار
کابل (این این آئی) افغانستان میں دکانداروں نے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آ رہی طالبان کی کیا پالیسی ہے۔ ہم بھی کنفیوز ہیں برقعہ بیچیں یا عبایہ بیچیں، ہم نے دکانیں تو کھولی ہیں لیکن خریدار بہت کم ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خواتین نے آن کیمرہ بات کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ اس سے ان کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ چند دکانداروں کا کہنا تھا کہ ابھی کاروبار نہیں چل رہا۔کابل میں سکارف، برقع اور تربن کی قیمتیں بڑھ گئیں،کابل میں دکانداروں کا کہنا ہے کہ برقع کی قیمت میں ایک ہزار سے 1200 اور تربن کی قیمت میں 3 ہزار افغانی کا اضافہ ہوا ہے