• news

مینار پاکستان ڈیوٹی کرنے والے سینٹری ورکر کو بیٹے کی سم استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا پولیس نے لوکیشن پر بیٹے کو گرفتار کر لیا

لاہور (نامہ نگار) مینار پاکستان ڈیوٹی پر تعینات پی اے ایچ کے ملازم کو بیٹے کے نام پر جاری موبائل سم استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا اور پولیس نے ٹک ٹاکر خاتون سے دست درازی کیس میں لوکیشن مینار پاکستان کی ہونے پر اس کے بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ٹک ٹاکر خاتون سے دست درازی کیس کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکا ر ہے۔ مینار پاکستان ڈیوٹی پر تعینات پی اے ایچ کے ملازم سنٹری ورکر جاوید کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر خاتون سے دست درازی کے واقعہ کے روز وہ مینار پاکستان میں پی ایچ اے مرکزی دفتر ڈیوٹی پرموجود تھا۔دو روز قبل پولیس اس کے بیٹے ملت جاوید کو شاہدرہ ٹاؤن گھر سے اٹھا کر لے گئی۔ میں مینار پاکستان میں ڈیوٹی پر موجود تھا، میری حاضری چیک کی جائے۔ میرا بیٹا وقوعہ کے روز گھر پر ہی تھا۔ مگر پولیس نے اسے دو روز سے حراست میں رکھا ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن