• news

 افغان خاتون کے ہاں دوران پرواز  امریکی طیارے میں بچی کی پیدائش

کابل(صباح نیوز) افغانستان چھوڑ کر بیرون ملک جانے کے لیے امریکی طیارے میں سوار افغان خاتون نے دوران پروز بچی کو جنم دیدیا۔افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد افغان عوام میں غیر یقینی کی صورتحال موجود ہے جس کے باعث ہزاروں افراد جلد سے جلد ملک چھوڑ کر بیرون ملک جانا چاہتے ہیں، امریکی افواج کے کنٹرول میں کابل ائیرپورٹ سے روزانہ متعدد پروازیں سیکڑوں غیرملکی اور افغان شہریوں کو بیرون ملک لیکر جارہی ہیں جب کہ گزشتہ روز امریکی طیارے میں ایک افغان خاتون نے دوران پرواز بچی کو بھی جنم دیا ہے۔امریکی ائیرفورس کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا گیا ہے کہ کابل سے اڑان بھرنے والے C-17 طیارے میں موجود افغان خاتون نے بچی کو جنم دیا تاہم انہیں کچھ مسائل کا سامنا تھا لیکن جیسے ہی طیارہ جرمنی میں امریکی ائیر بیس پر اترا تو خاتون کو فورا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں افغان خاتون اور ان کی بیٹی خیریت سے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن