پی ایس او نے ستمبر کے لئے کوئی کارگو کینسل نہیں کیا،حکام
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)مہنگی ایل این جی کی خریداری کے معاملے پر پی ایس او حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پی ایس او نے ستمبر کے لئے کوئی کارگو کینسل نہیں کیا ،پلاننگ کے تحت طویل مدتی معاہدے کے 4 اورسپاٹ خریداری سے 2کارگوز خریدنے ہیں،موسم سرما کے لئے ایل این جی خریداری کی پیشگی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔طویل مدتی معاہدے کے تحت 20 کی بجائے 28 کارگوز خریدے گئے ,طویل مدتی معاہدے کے تحت 4 اضافی ایل این جی کارگوز خریدے گئے گیس کی بڑھتی طلب کو سستی ایل این جی سے پورا کرنے کی پلاننگ کی گئی ہے ،رواں سال پی ایس او نے معاہدوں میں گنجائش کے ذریعے اضافی کارگوز منگوائے ہیں،ایل این جی کی سپاٹ خریداری ملکی ضروریات اور مارکیٹ کی صورتحال دیکھ کر کی جاتی ہے ،پی ایس او نے ستمبر کے لیے موصول ہونے والی بولیوں پرابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا،ستمبر کے لئے ملنے والی بڈز کو پی ایس او بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا ،رواں سال کے لیے بہتر منصوبہ بندی کے باعث ایل این جی کی خریداری میں بچت ہوگی۔