جاپان، فوکوشیما پریفیکچر میں 5.2 شدت کا زلزلہ
ٹوکیو (شِنہوا) جاپان کے فوکوشیما پریفیکچر میں اتوار کو 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق دن 11 بجکر24 منٹ پر محسوس کیے گئے، اس کا مرکز 37.6 ڈگری شمالی عرض البلد اور 141.7 ڈگری مشرقی طول البلد تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 60 کلومیٹر تھی۔