• news

نیو اسلام آباد ائیرپورٹ‘ ترکی  جانے والی خصوصی پرواز میں سوار عملہ صفائی کارکن گرفتار

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترکی جانے والی خصوصی پرواز میں مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع پر اے ایس ایف اہلکار پہنچ گئے۔ غیرملکی سکیورٹی اہلکاروں نے غیر متعلقہ شخص کی موجودگی کی نشاندہی کی۔ نیدرلینڈ کے سکیورٹی عملے نے مسافروں کی لسٹ چیک کی تو اس میں173مسافروں کے بجائے ایک مزید شخص بیٹھا تھا۔ اے ایس ایف نے اسے حراست میں لے کر تفتیش کی۔ نعمت اللہ نامی شخص نے بتایا کہ وہ ایئرپورٹ پر صفائی ستھرائی کا کام کرتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن