• news

برآمدات میں 47 فیصد اضافہ‘ گردشی قرضہ بڑھنے کی رفتار کم کر دی: اسد عمر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ پارٹی منشور کے کئی نکات پر عمل ہو چکا ہے۔ کرونا وبا نے ملکی معیشت پر منفی اثرات ڈالنے کرونا کے اثرات سے ابھی نکلے نہ تھے کہ افغانستان کا مسئلہ آ گیا۔ وفاق نے 625 ارب روپے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کیلئے رکھے تھے۔ کراچی کیلئے وفاق کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ 2010ء سے 2018ء تک برآمدات میں 35  فیصد کمی ہوئی۔ پاکستان کی برآمدات میں 2018ء کے بعد اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ سال آئی ٹی برآمدات میں 47 فیصد اضافہ ہوا۔ ہم نے گردشی قرضے بڑھنے کی رفتار کم کر دی ہے۔ تین سال میں سب سے زیادہ بہتری زرعی شعبے میں آئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن