متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں سے محروم،فیصل ٹاؤن میں 9لاکھ کا ڈاکہ
لاہور(نامہ نگار)لاہور کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے فیصل ٹاؤن کے علاقے میں اسد کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر9لاکھ 70ہزارروپے مالیت،سبزا زار کے علاقے میں رحمن بلال کے گھر سے 5 لاکھ روپے مالیت، گلبرگ کے علاقے میں صغیر اور اس کی فیملی سے 3 لاکھ 70ہزارروپے مالیت،باٹا پور کے علاقے میں نعمان اور اس کی فیملی سے 2لاکھ65 ہزار روپے مالیت، کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان،گرین ٹاؤن میں گن پوائنٹ پرعرفان سے 75 ہزارروپے اور موبائل فون، اقبال ٹاؤن نرگس بلاک میں انصر سے 55ہزار روپے اور موبائل فون،برکی میں شاہد سے 30 ہزار نقدی روپے اور موبائل فون، سول لائن کے علاقے میں پرویز سے18ہزارروپے اور موبائل فون لیا اورلوٹ فرار ہوگئے ہیں۔ چوروں نے وحدت کالونی اور کاہنہ کے علاقوں سے2کاریں جبکہ نیو انارکلی،گلبرگ، چوہنگ، ہنجروال ، گلشن راوی اور بادامی باغ کے علا قوں سے5 موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔