لندن: جنید صفدر کی شادی کی تقریب کے دوران ہوٹل کے باہر احتجاج
لندن (نیٹ نیوز) مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریب کے دوران ہوٹل کے باہر احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے نوازشریف کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ اس موقع پر مظاہرے میں شریک افراد نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین شدید نعرہ بازی کرتے رہے۔ اس موقع پر ڈھول بجا کر بھی انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور مظاہرین میں تکرار بھی ہوئی۔ لیگی کارکنوں نے مظاہرین سے پوسٹر چھین لئے۔ مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کی آج لندن میں شادی کی تقریب ہو رہی ہے۔پی ٹی آئی لندن کے رکن ظفر نے شکوہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو 5 بجے واٹس ایپ گروپ کے ذریعے مظاہرے کیلئے بلایا گیا لیکن پی ٹی آئی کا کوئی بندہ نہیں پہنچا میں اور کچھ لوگ مظاہرے کیلئے آئے۔ مجھے لاتیں بھی ماری گئیں۔ وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی تو ایکشن لینا چاہیے۔