پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی سمگلنگ کی روک تھام کا عالمی دن آج منایاجائے گا
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی سمگلنگ(ہیومن ٹریفکنگ) کی روک تھام کا عالمی دن آج 23 اگست بروز سوموار کو منایاجائے گا اس دن کے منانے کا مقصد انسانی غلاموں کی تجارت کے المیہ اور اس کی ممانعت کے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا ہے اس سلسلے میں حقوق انسانی کی تنظیموں اوراین جی اوز کے زیراہتمام ملک بھر میںمختلف تقاریب انعقاد پذیر ہونگی جس میں مقررین انسانی تجارت کی روک تھام کے متعلق عوامی شعوراجاگرکرینگے۔