• news

گگومنڈی: درخت سے پتنگ اتارنے کی کوشش میں گر کر بچہ جاں بحق

گگومنڈی، بورے والا (نامہ نگار، نمائندہ نوائے وقت) پتنگ بازی نے 12سالہ بچے کی جان لے لی۔ بچہ پتنگ اتارنے کی غرض سے درخت پر چڑھا تو توازن برقرار نہ رکھ سکا اور درخت سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔ گگو منڈی چک نمبر187۔ای بی کے رہائشی غلام مرتضیٰ عرف بھولی کا 12سالہ بیٹا محمد حسن پتنگ لوٹنے کی غرض سے پتنگ کا پیچھا کرتا ہوا دربار جوڑے پیر کے قریب پہنچ گیا۔ پتنگ درخت پر پھنس گئی جسے اتارنے کے لیے حسن درخت پر چڑھا اور توازن برقرار نہ رکھ سکا اور درخت سے نیچے گر کر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن