• news

4 واقعات‘ گوجرانوالہ‘ مدرسہ کے واش روم میں طالبہ سے زیادتی

بورے والا‘ کمالیہ‘ گوجرانوالہ‘ راولپنڈی (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار +نمائندہ خصوصی) 4 واقعات میں ایک خاتون بے آبرو‘ راولپنڈی میں مدرسے کا مہتمم بچی کو نشانہ بناتا رہا۔ کمالیہ میں کمسن سے کوشش پر قاری گرفتار‘ گوجرانوالہ میں مدرسے کے واش روم میں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ بورے والا سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق نواحی گائوں 407 ای بی کے رہائشی کی بیوی زبیر اسلم کے گھر میں بطور ملازمہ کام کرتی تھی کہ زبیر نے اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تھانہ شیخ فاضل پولیس مصروف تفتیش ہے۔ کمالیہ سے نامہ نگار کے مطابق کمالیہ کے رہائشی نے تھانہ سٹی کمالیہ درخواست دی کہ قاری غضنفر نے اسکی آٹھ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی ہے۔ جس پر مقدمہ  درج کر لیا گیا۔ ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کے حکم پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم مسجد کا پیش امام ہے۔ علاوہ ازیں گوجرانوالہ کے علاقہ رحمان پورہ میں سات سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی گئی۔ ایف آئی آر میں بچی کے والد نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ 16 سالہ اوباش لڑکا زبردستی بچی کو مدرسے کے واش روم میں لے گیا جہاں زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گیا۔ دریں اثناء نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ پیرودہانی کے علاقے میں مدرسے میں زیر تعلیم بچی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب کہ مدرسے کے مہتمم نے بچی کو ہراساں بھی کیا۔ متاثرہ بچی کی والدہ نے تھانہ پیر ودہائی میں ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔ تاہم 5 روز گزرنے کے بعد بھی ملزمان گرفتار نہ کیے جا سکے۔ بچی کی والدہ نے بیان دیا مدرسے کا مہتمم طالبہ کو متعدد دفعہ ہراساں کرچکا ہے اور اس روز بھی ایک خاتون استاد بچی کو زبردستی مہتمم کے کمرے میں لے کر گئی۔ بچی کو نشہ آور چیز پلائی گئی تھی۔ مہتمم مدرسہ بچی کے ساتھ کیا کرتا رہا ہے اس حوالے سے  بچی کو معلوم نہیں، جب کہ مہتمم مدرسہ اور خاتون استاد نے بچی کو زبان کھولنے پر گھر کو بارود سے اڑانے کی دھمکی دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن