• news

نائیجرین صدر کے بیٹے کی شادی سال کا سب سے بڑا سلیبرٹی ایونٹ 

ابوجا(نیٹ نیوز)نائجیرین صدرکے بیٹے کی شاہی خاندان میں شادی سال کا سب سے بڑا سلیبرٹی ایونٹ بن گئی۔یوسف بوہاری اور زہرہ ناصر کی شادی میں اہم ملکی و غیر ملکی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی، 100 سے زائد نجی طیاروں میں مہمان آئے۔ اور ایئر پورٹ پر طیاروں کی قطاریں لگ گئیں۔ خوبصورت سجاوٹ اور روایتی افریقی دْھنیں بھی بکھیری گئیں۔ روایت کے مطابق دولہا کے خاندان نے دلہن والوں کو تقریباً دو لاکھ مقامی روپے ادا کیے جو شمالی نائجیریا میں رائج اوسط رقم سے تقریبا 10 گنا زیادہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن