• news

صدر مملکت نے جعلی انوائس سکینڈل میں ایف بی آر کی درخواستیں مسترد کردیں

اسلام آباد(خبرنگار خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 1.2 ارب روپے کے جعلی انوائس اسکینڈل میں ایف بی آر کی درخواستیں مسترد کردیں۔ صدر عارف علوی نے ایف بی آر کی 1.2 ارب روپے کی 42 درخواستوں کو نمٹا دیا۔ ایف بی آر نے وفاقی ٹیکس محتسب کے سو موٹو کیسز میں فیصلے کے خلاف صدر مملکت کو اپیل کر رکھی تھی ایف بی آر نے صدر مملکت کے احکامات اور وفاقی ٹیکس محتسب کی سفارشات پر 130 جعلی ریفنڈ کیسز سے نمٹنے کیلئے 6 انکوائری کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور  انکوائری کمیٹیوں نے ذمے داران کا تعین کرنے کے ساتھ ساتھ چارج شیٹ کا مسودہ 30 دنوں میں پیش کرنا تھا۔ صدر مملکت نے ایف بی آر کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ماہانہ عمل درآمد رپورٹ وفاقی محتسب کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ صدر عارف علوی نے ذمے دار حکام کو شنوائی کا حق دینے اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن