• news

مخالفین کا سیاسی مستقبل تاریک‘ گورنر: بزدار‘ وفود کی ملاقاتیں 

لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کا اپنا سیاسی مستقبل تاریک ہو چکا ہے وہ حکومت کیخلاف کیا تحریک چلائیں گے۔ سیاسی مخالفین حکومت کے خلاف احتجاج کی تاریخ پر تاریخ دیتے ہی رہ جائیں گے اور ملک میں عام انتخابات 2023 آجائیں گے۔ ملکی ترقی اور استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وفاق اور پنجاب میں باتیں نہیںعملی کام ہورہا ہے۔ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے 3برس میں صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے پائیدار اور تاریخی اقدامات کیے ہیں۔ وہ گورنر ہائوس لاہور میں  سردار عثمان بزدار سمیت تحریک انصاف کے مختلف اضلاع سے آنے والے وفود سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر اعلی  سے ملاقات میں سیاسی اور حکومتی امور، وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی اور  پنجاب آب پاک اتھارٹی کے کے اقدامات کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گورنر نے صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں وزیراعلیٰ کی حکومت کے تین سالہ اقدامات کو بھی سراہا۔ گورنر پنجاب  نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت ملک کو آگے اپوزیشن پیچھے لیکر جانا چاہتی ہے مگر ہم اپوزیشن کے عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔  حکومت کو اپوزیشن سے پہلے کسی قسم کا کوئی خطر ہ رہا ہے اور نہ ہی آئندہ حکومت اپوزیشن سے خوفزدہ ہوگی۔  عام انتخابات 2023 میں ہی ہوں گے اور عوام کا فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں ہی آئیگا۔

ای پیپر-دی نیشن