• news

وزیراعظم کا ایک اور وعدہ پورا‘ تارکین وطن کو نادرا کارڈ کے پراسیس کا آغاز

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔ ملک میں رہنے والے تارکین وطن کو 8 سال بعد نادرا کارڈ کے پراسیس کا آغاز کردیا گیا۔ نادرا ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون کے رہائشی کا نادرا رجسٹریشن کارڈ کا پراسیس کردیا گیا ہے۔ نادرا کارڈ کے حصول کے بعد تارکین وطن کے بچوں کو 9 ویں کلاس سے اوپر تعلیم کا حصول ممکن ہوگا۔ بینک اکائونٹ اور موبائل سم کا حصول بھی نادرا کارڈ کے ذریعے ممکن ہوسکے گا۔ یوٹیلٹی کنکشن، ڈرائیونگ لائسنس بھی حاصل کر سکیں گے۔ کرونا ویکسین کے حصول کے لئے بھی نادرا کارڈ اہم ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن