• news

معید یوسف کا چینی ہم منصب کو فون‘ خطے کی بدلتی صورتحال پر ملکر چلنے کا عزم


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے چینی ہم منصب سٹیٹ کونسلر ژاؤ کو ٹیلی فون کیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی صورتحال پر مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ افغانستان میں پرامن سیاسی تصفیہ کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاک چین دوستی کو کوئی کمزور نہیں کر سکتا۔ پاک چین مفادات کو نشانہ بنانے والے کامیاب نہیں ہوں گے۔ افغان سرزمین دوسرے ممالک کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہئے۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان و چین کے درمیان بہترین دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن