• news

سرکاری املاک پر قبضے،تجاوزات ختم کرانے کیلئے مجاز افسر کو کارروائی کا اختیار ہوگا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سرکاری املاک (خاتمہ تجاوزات) آرڈیننس2021ء کی منظوری دے دی۔ صدر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت آرڈیننس جاری کیا۔ آرڈیننس کا مقصد سرکاری املاک پر غیر قانونی قبضے اور تجاوزات  کا خاتمہ ہے۔ غیرقانونی قبضہ چھڑانے کیلئے مجاز آفیسر  کے پاس حکم نامہ جاری کرنے‘ کارروائی کرنے اور قوت استعمال کرنے کا اختیار ہوگا۔ مقامی پولیس سرکاری املاک وا گزار کرانے کیلئے  انتظامیہ کو معاونت فراہم کرے گی۔ تجاوزات کے خاتمے پر خرچ ہونے والی رقم بھی غیر قانونی قابض سے وصول کی جائے گی۔ غیر قانونی قبضہ کرنے والے افراد کو قید اور جرمانے کا بھی سامنا کرنے پڑے گا۔ تجاوزات کے خاتمے کیلئے صدر پاکستان چیف جسٹس کی مشاورت سے ایپلٹ ٹربیونل  تشکیل دیں گے۔ تمام  معاملات کیلئے ایپلٹ ٹربیونل ہی مجاز ادارہ ہوگا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (ترمیمی) آرڈیننس 2021ء  بھی جاری کیا۔ ایکٹ 2021ء کے سیکشن 14 میں ترمیم کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن