• news

فضل الرحمان کا ممتاز عالم دین فیض الرحمان  عثمانی کے انتقال پر اظہار تعزیت 

لاہور (خصوصی نامہ نگار )جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ممتاز عالم دین مولانا فیض الرحمان عثمانی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فیض الرحمان عثمانی کی رحلت علمی دنیا کا بہت بڑا نقصان ہے۔مرحوم کی پوری زندگی علم کی اشاعت میں گذری جو طلباء اور علماء کے لئے مشعل راہ ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مولانا کی ملی قومی علمی اور دینی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن