حکومت کی تین سالہ کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے :آصف الیاس
جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے نائب صدر آصف الیاس گل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کیساتھ کئے وعدوں کی پاسداری کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آکر عوام کی زندگیاںنگل رہا ہے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ سے غریب آدمی مزید بیماریوںمیںمبتلا ہوناشروع ہوجائیں گے موجودہ حکومت کی تین سالہ کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے جبکہ اپوزیشن نے وفاقی حکومت سے تین سالہ کارکردگی کا ریکارڈ مانگا ہے تو حکمران سیخ پا ہورہے ہیں پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھی جو جمہوریت کا حسن ہے۔