• news

حکمران عوام کو بیوقوف نہیں بناسکتے: پیر اشرف رسول 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری پیر سید اشرف رسول ایم پی اے نے کہا ہے کہ کارکنان اپنی قیادت کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، حالات نے ثابت کیا ہے کہ موجودہ حکومت (ن) لیگ سے خائف ہے نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں جنہیںسیاسی عمل سے خارج نہیں کیا جاسکتا،حکمران الزام تراشی کے سہارے عوام کو بیوقوف نہیں بناسکتے، اپنے ایک بیان میں پیر سید اشرف رسول ایم پی اے نے کہاکہ ملکی مسائل کے حل میں ناکامی حکمرانوں کی نا اہلی کا ثبوت ہے جس سے قوم باخوبی آگاہ ہے، نااہل حکمران تین سالہ بدترین کارکردگی انکی اہلیت واضح کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ لیگ (ن) کی سیاست ختم کرنے کا خواب دیکھنے والو ں کی اپنی سیا ست ہچکو لے کھا رہی ہے 2021 انتخابات اورنااہل حکومت سے نجات کاسال ثا بت ہوگا مسلم لیگ (ن) آ ئندہ انتخابا ت میںبھار ی اکثر یت سے کامیا ب ہو کر برسر اقتدار آئے گی اور عوامی خوشحالی یقینی بنائے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن