فاونڈر اتحاد گروپ کو جائن کرنے کی خبر بے بنیاد ہے:حاجی عنائیت کپور
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)راہنما بون کرشنگ ایسوی ایشن وزیرآباد حاجی عنائیت کپور نے کہا ہے کہ فاونڈر اتحاد گروپ کو جائن کرنے کی خبر بے بنیاد ہے فاونڈر اتحاد گروپ آج ہمارے ساتھ ملاقات کیلئے آئیے اور انہوں نے اپنے گروپ کی جانب سے اپنی گزارشات ہمارے سامنے رکھیں جس پر ہمارا گروپ مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گا حاجی عنائیت کپور نے کہا کہ یونٹی ون یونٹی گروپ کے ممبران بھی ہمارے رابطے میں ہیں ۔گروپ سے مشاورت کے بعد باقاعدہ اعلان کیا جائیگا۔