• news

غیر موثر حکومتی پالیسیوں کے باعث کوئی ادارہ فعال نہیں رہا:رانا آصف 

جوئیانوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و یو سی چیئرمین رانا آصف محمود آف سیکھم نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی سے ملکی اداروں کی ساکھ متاثر ہورہی ہے غیر موثر حکومتی پالیسیوں کے باعث کوئی ادارہ فعال نہیں رہا حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کے باعث تمام شعبے شدید متاثر ہوئے ہیں خصوصاً معاشی بدحالی کے باعث عام شہری کی زندگی بری طرح بدحالی کا شکار ہوئی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن