حکومت غربت کا نہیں غریب عوام کا خاتمہ چاہتی ہے :جہانزیب خان
جھبراں (نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و ضلع کونسل وائس چیئرمین خان جہانزیب خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت غربت کا نہیں غریب عوام کا خاتمہ چاہتی ہے مہنگائی کا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ جانا حکمرانوں کے دعوئوں کی نفی ہے، عمران خان نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر قوم سے جو وعدے کئے قوم ان وعدیو ں کی تکمیل کی منتظر ہے جن کے پورا ہونے کی امیدیں ختم ہوچکی ہیں، اپنے ایک بیان میںخان جہانزیب خان نے کہاکہ حکومت کی تین سالہ کارکردگی پر عوام سخت مایوس ہیں۔