• news

گوادر سے نوائے وقت ،دی نیشن کی اشاعت کو سراہتے ہیں: گورنر بلو چستان

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے کہا ہے کہ گوادر بلوچستان کا معاشی مرکز ہی نہیں بلکہ جدید ترین بندرگاہ، انٹرنیشنل ائر پورٹ، فائیو سٹار ہوٹلوں، نئی شاہراہوں اور شہری سہولتوں کے لحاظ سے خطے کی معیشت کیلئے گیم چینجر بن رہا ہے۔ مجھے یہ جان کر دلی خوشی ہوئی ہے کہ پاکستان کا بڑا قومی اخبار روزنامہ نوائے وقت گوادر سے اپنی اشاعت کا آغاز کر رہا ہے۔ اس سے گوادر میں تعمیر و ترقی کے ساتھ بامقصد صحافت کا بھی آغاز ہوگا۔ میں اس فیصلے پر روزنامہ نوائے وقت کی ایڈیٹر انچیف محترمہ رمیزہ مجید نظامی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ میری نیک تمنائیں نوائے وقت کے ساتھ ہیں۔ اہل بلوچستان گوادر میں نوائے وقت اور دی نیشن کی  اشاعت کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن