• news

535ارب ریکوری ، عالمی اداروں نے کار گردگی کا اعتراف کیا: چیئر مین نیب

 اسلام آباد (نامہ نگار) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ معتبر قومی و بین الاقوامی اداروں نے نیب کی کارکردگی کا اعتراف کیا ہے۔ نیب نے گذشتہ چار سال کے دوران بدعنوان عناصر سے 535ارب روپے وصول کئے ہیں جبکہ نیب مقدمات میں سزا کی شرح 66.08فیصد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سکھر بیورو کی نیب کی موجودہ انتظامیہ کے دور میں کارکردگی بلخصوص نیب آرڈیننس 1999ء کی شق 25-Bاور سیکشن 10کے تحت سزئوں کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں ڈی جی نیب سکھر مرزا محمد عرفان بیگ نے ویڈیو لنک پر بتایا کہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی دانش مندانہ قیادت میں نیب سکھر نے 253551.7میٹرک ٹن گندم کی خورد برد کی نشاندہی کی ، اس گندم کی قیمت 27.8ارب بنتی ہے جس میں سے 19.2ارب روپے ریکور کرکے حکومتِ سندھ کے حوالے کئے گئے۔ چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب سکھر مرزا محمد عرفان بیگ کی قیادت میں نیب سکھر کی کارکردگی کو سراہا اور امیدظاہر کی کہ نیب سکھر اسی عزم کے ساتھ مستقبل میں بھی اپنی کاردگی جاری رکھے گا۔

ای پیپر-دی نیشن