بہاولنگر گیر یثرن، سلیمانکی سیکٹر کا دورہ، جنگی صلا حیتوں کو مزید بڑ ھایا جائے: جنرل باجوہ
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سلیمانکی سیکٹر کا دورہ کیا اور فوجی افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سلیمانکی پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ تیاری، محنت اور بلند حوصلے کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بہاولنگر گیریژن کا بھی دورہ کیا اور ہیوی میکانائزڈ بریگیڈ فوجیوں کی جنگی مشقوں کا جائزہ لیا۔ فوجیوں کی قابلیت کی تعریف کرتے ہوئے آرمی چیف نے تربیت کے اعلی معیار اور جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطرے سے نمٹنے کے لئے جنگی صلاحیتوں کو مزید بڑھایا جانا چاہیے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی انٹیلی جنس سروس کے سربراہ رچرڈ مور نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی ‘ پیشہ ورانہ امور‘ انٹیلی جنس‘ دفاعی تعاون اور افغانستان سے انخلاء پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔