• news
  • image

نوجوانوں کیلئے قرضے کا حصول آسان بنایا جائے

مکرمی! وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی نوجوانوں کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے دو سال قبل شروع کیا تھا اس پروگرام کا نام کامیاب نوجوان پروگرام رکھا گیا تھا اس پروگرام میں یعنی قرضے کے حصول کیلئے لاکھوں نوجوانوں اور عوام کی اکثریت بیروزگار لوگوں نے آن لائن قرض کے حصول کیلئے اپنی معلومات روانہ کیں ابتدائی طور پر ایک دو مرتبہ بنک کے عملہ نے درخواست دہندگان سے معلومات حاصل کیں اس کے بعد دو سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود بہت کم ہی کم لوگوں کو کامیاب نوجوان پروگرام سے قرضہ مل سکا ہے۔ لاکھوں نوجوانوں نے وزیراعظم کے اعلان کے بعد یہ فیصلہ کیا تھا کہ وہ قرض لے کر اپنے اپنے کاروبار شروع کریں گے اور محنت و کوشش کرکے اپنا روزگار کریں گے اور حکومت کو بھی اقساط واپس کرتے رہیں گے اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے لیکن تاحال ان کا یہ خواب شرمندہ نہیں ہوسکا۔ وزیراعظم عمران خان، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کامیاب نوجوان پروگرام عثمان ڈار سے پرزور مطالبہ ہے کہ وہ اپنے ملک کے بیروزگار نوجوانوں کو جلد از جلد قرضے دے کر ان سے کیا گیا وعدہ وفا کریں۔ امید ہے وزیراعظم عمران خان اور عثمان ڈار اس پروگرام کامیاب نوجوان کے ثمرات سے اپنے ملک کی یوتھ کو قرضے دے کر انہیں اپنا کاروبار کر نے کے مواقع فراہم کریں گے۔ لاکھوں بیروز گار نوجوان جہاں اپنا کار وبار کرکے فعال ہوں گے وہاں ملک بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا اور ملک ترقی کرے گا اور خوشحالی آئے گی۔(سید لطف علی بخاری ، موچھ، میانوالی)

epaper

ای پیپر-دی نیشن