حاجی نعیم، صفدر ذیشان میٹل والوں نے ون یونٹی گروپ کی حمایت کردی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)حاجی نعیم،حاجی مقصود،برادران سونیکا گروپ آف انڈسٹریز اور میاں صفدر ذیشان میٹل والوں نے ا پنے تمام ساتھیوں سمیت یونٹی ون یونٹی گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چیمبر جیسے معتبرادارے کوملکی و بین الاقوامی سطح پر عزت ملی ہے یقینا یہ یونٹی ون یونٹی گروپ کے قائدین کی ٹھوس حکمت عملی کا ہی نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں چیئرمین یونٹی گروپ اخلاق احمد بٹ،خواجہ خالدحسن،سینئر قائد نعمان الحق پھلروان،سابق صدر چیمبر خواجہ ضرارکلیم،سابق نائب صدر رحمان الحق،محمد شعیب بٹ ودیگر یونٹی ون یونٹی گروپ سے تعلق رکھنے والے تمام ساتھیوں پر بھر پور اعتماد ہے اور رہے گا۔ انشا اللہ گوجرانوالہ چیمبر کے آنیوالے الیکشن میں ہم تمام ساتھی یونٹی ون یونٹی گروپ کے حمایت یافتہ امیدواروںکو ووٹ دیکربھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے جس کے لئے ہم نے مزید ساتھیوں سے بھی رابطے شروع کئے ہیں انہوں نے بھی یونٹی ون یونٹی گروپ کو ووٹ دینے کا وعدہ کیا ہے۔