برسات میں صفائی اور سپرے کا انتظام
مکرمی! برسات کا موسم بہت نفع بخش ہوتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کو کافی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑھتا ہے۔ برسات کا موسم شروع ہوتے ہی مختلف قسم کے کیڑے مکوڑے زمین سے نکل آتے ہیں۔ ہر وقت ان کے کاٹنے کا خطرہ منڈلاتا رہتا ہے شہر میں صفائی کی حالت ابتر ہے۔ ہیلتھ آفیسر کو چاہیے کہ ہر گھر میں سپرے کیا جائے تاکہ لوگوں کی ان حشرات الارض سے جان چھوٹ جائے۔ محکمہ ہیلتھ برائے مہربانی اس طرف توجہ فرمائیں (کائنات طالب ، اسلامیہ کالج کوپر روڈ لاہور)