• news

امریکی انجینئر نے دنیا کا سب سے  چھوٹا روبوٹ تیار کر لیا،  نام گنیز بک میں شامل

واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ کے ایک انجینئر نے چاول کے تین دانوں کے برابر وزن  والا چھوٹا روبوٹ بنا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔گنیز بک   کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ امریکہ کے سکول آف مکینیکل اینڈ میٹریلز انجینئرنگ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر نیسٹر او پیریز ارانسیبیا نے ایتھی نول سے چلنے والا چھوٹا روبوٹ بنایا ہے جو کہ توانائی کی جگہ  ہوا کے بہائو کا استعمال کرتا ہے۔  انہوں نے کہا کہ مذکورہ روبوٹ کا وزن 88  ملی گرام ہے۔

ای پیپر-دی نیشن