محکمہ موسمیات کی آج سے ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) محکمہ موسمیات نے آج شام سے بدھ کے دوران بالائی و وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے تاہم پیر یا منگل کو تیز بارش کے باعث راولپنڈی‘ گوجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔