یوکرائن میں سوویت رہنما سٹالن کے دور کی درجن سے زائد اجتماعی قبروں کی دریافت
کیف (این این آئی) مشرقی یورپی ملک یوکرائن کے شہر اوڈیسا کے نواح میں سوویت رہنما جوزف سٹالن کے دور کی ایک درجن سے زائد اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ اب تک ان قبروں میں آٹھ ہزار تک انسانوں کی جسمانی باقیات کی موجودگی ثابت ہو چکی ہے۔ ان قبروں کی محتاط کھدائی ابھی جاری ہے، اس لیے وہاں دفن کردہ انسانوں کی مجموعی تعداد اور زیادہ ہو سکتی ہے۔