• news

بھارت جلد  جان جائے گا حکومت چلا سکتے ہیں: طالبان 

کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) ممتاز طالبان رہنما شہاب الدین دلاور نے کہا ہے  بھارت جلد ہی یہ جان جائے گا کہ طالبان باآسانی حکومتی امور چلا سکتے ہیں۔ تفصیل کے مطابق طالبان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان کا سخت نوٹس لیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ طالبان حکومت نہیں چلا سکتے۔ سرکاری میڈیا سے خصوصی گفتگو میں طالبان رہنما شہاب الدین دلاور نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہ کرے۔ پاکستان ہمارا ہمسایہ اور دوست ملک ہے۔ انہوں نے تیس لاکھ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے پر پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم پناہ گزینوں کی فلاح و بہبود کے لئے خدمات کی فراہمی پر پاکستان کے شکرگزار ہیں۔  طالبان تمام ممالک کے ساتھ دو طرفہ احترام کی بنیاد پر پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن