امریکہ نے 15 جدید ترین جنگی طیارے قطر کو دیدیئے
دوحہ (انٹرنیشنل ڈیسک)جدید ترین امریکی ساختہ ایف کیو اے 15 جنگی طیاروں کی پہلی کھیپ قطر پہنچ گئی ہے۔ امریکی ریاست میزوری میں طیارے بنانے والی کمپنی بوئنگ کے ہیڈ کوارٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قطری وزیر برائے دفاعی امور خالد بن محمد نے کہا کہ قطر دفاعی مقاصد کے لیے اِن طیاروں کی خریداری کر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایف کیو اے 15 کا شمار جارحانہ اور دفاعی مشن کے دوران تیز رفتاری کے لحاظ سے بہترین طیاروں میں ہوتا ہے۔