• news

یوم تحفظ خواتین آ ج‘ حیا پر جمعہ کے خطبات ہونگے: طاہر اشرفی

 اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ  ملک بھر میں جمعہ کی نماز میں یوم تحفظ خواتین اور حیا پر خطبات ہوں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم خواتین سے ہونے والے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، جرم جہاں بھی ہوں مقدمات کی تیز سماعت کر کے سزائیں دی جائیں۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہاکہ سعودی عرب اور کویت میں مقدمات کی تیز سماعت اور سزائیں ہوتی ہیں اس لیے وہاں جرائم کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل کی خواہش ہے کہ مقدمات کی تیز سماعت کی جائے اور سر عام سزائیں دی جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن